Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کا لیگ مرحلے مکمل ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بیٹسمینوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 891 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
بھارت سے ہی تعلق رکھنے والے روہت شرما پوائںٹس 885 کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بابر اعظم واحد پاکستانی ہیں جو ٹاپ 10 بیٹسمینوں کی فہرست میں موجود ہیں۔ 827 پوائنٹس کے ساتھ نوجوان بیٹسمین کا تیسرا نمبر ہے۔
بابر اعظم ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین ثابت ہوئے تھے جنہوں نے آٹھ میچوں میں 67.71 کی اوسط سے 474 رنز اسکور کیے تھے جس میں تین نصف سینچریاں اور ایک سینچری بھی شامل تھی۔ وہ ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹسمین بھی بنے۔