Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے بولرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے لیکن ورلڈکپ 2019 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بیٹسمین شاہین آفریدی نے اونچی اڑان بھرتے ہوئے 23ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈکپ کے پانچ میچوں میں 14.62 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ میگا ایونٹ میں پاکستان کے دوسرے کامیاب بولر ثابت ہوئے تھے۔ ان کے علاوہ 2019 کے عالمی کپ میں 17 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عامر کی پوزیشن میں بھی بہتری آئی ہے۔
محمد عامر 636 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے نوجوان فاسٹ بولر جسپریت بمراہ 814 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسری اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنر تیسری پوزیشن پر فائز ہیں۔ ساوتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے کگیسو رباڈا چوتھے اور عمران طاہر پانچویں درجے پر موجود ہیں۔