Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ورلڈکپ میں بھی مسلسل اچھے رنز اسکور کر رہے ہیں لیکن وہ ابھی تک سینچری اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے آٹھ میچوں میں 63.14 کی اوسط سے 442 رنز اسکور کیے ہیں جس میں پانچ نصف سینچریاں شامل ہیں۔ رواں عالمی کپ میں بھارتی کپتان کا بہترین اسکور 82 ہے جو انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا۔
ویرات کوہلی جب دلکش کور ڈرائیو کھیلتے ہیں کمینٹیٹرز سمیت ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ رواں ورلڈکپ میں ان کی کور ڈرائیو کے خوب چرچے ہو رہے ہیں اور کمینٹری کرتے ہوئے سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے نوجوان بیٹسمینوں کو مشورہ دیا کہ اگر آپ کوہلی کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں تو ان کی طرف کور ڈرائیو کھیلنا سیکھیں۔