Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کرکٹ کمیٹی نے مکی آرتھر کے معاہدے میں آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک توسیع کی سفارش کر دی ہے۔ مکی آرتھر خود بھی کئی بار اپنے معاہدے میں توسیع کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔
پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز شامل ہیں جبکہ اس کی سربراہی مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان خود کر رہے ہیں۔ وسیم خان سے قبل کرکٹ کمیٹی کی سربراہی محسن حسن خان کے پاس تھی جنہوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مکی آرتھر کے علاوہ کوچنگ اسٹاف میں شامل دیگر افراد کو توسیع ملنے کا امکان نہیں ہے جبکہ انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔