Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو نقل اتارنے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ ورلڈکپ کے دوران بھی ڈگ آؤٹ میں بیٹھے وہ ایک شخص کی نقل اتار رہے تھے کہ وڈیو وائرل ہو گئی۔ اب انھوں نے اپنے ہی فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن نقل کی۔
بھارتی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران ویرات کوہلی جسپریت بمراہ کے بولنگ اسٹائل اور وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی نقل اتارتے پائے گئے۔ ویرات کوہلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور انھیں بہترین اداکاری پر سراہا جا رہا ہے۔
کچھ عرصہ پہلے اپنے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی، روہت شرما اور یووراج سنگھ کے بولنے کے انداز کی نقل کرتے بھی دیکھے گئے تھے۔