Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ سیمی فائنل سے پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہونے پر کپتان، کوچز، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منجمنٹ کی پرفارمنس کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کی اگلی سیریز سے پہلے تمام کام مکمل کر لیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی ہیڈکوچ کے لیے زمبابوے کے اینڈی فلاور سے رابطہ کر چکا ہے اور اب سلیکشن کمیٹی کے لیے بھی نئے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے لیے سابق کپتان معین خان، عامر سہیل اور محسن خان کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ تینوں کرکٹرز پہلے بھی سلیکشن کمیٹی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ محسن خان 2010، معین خان 2013 اور عامر سہیل 2014 میں سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔
#Pakistan