Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ہیڈکوچ کی تلاش شروع کر دی۔ اینڈی فلاور اور ثقلین مشتاق بھی کوچ بننے کی ریس میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے لیے پی سی بی نے زمبابوے کے اینڈی فلاور سے رابطہ کیا ہے۔ اینڈی فلاور پانچ سال انگلش ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں اور انھیں ایک بہترین کوچ مانا جاتا ہے۔
اس سے پہلے چیئرمین پی سی بی اور مکی آرتھر کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی تو احسان مانی نے مکی آرتھر کے کنٹریکٹ میں توسیع کی یقین دہانی سے گریز کیا۔ احسان مانی نے کہا کہ جلدبازی کے بجائے سوچ سمجھ کر کوئی فیصلہ کریں گے۔
مکی آرتھر کی قسمت کا فیصلہ کرکٹ کمیٹی کرے گی جس میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور ایم ڈی پی سی بی وسیم خان شامل ہیں۔
#Pakistan