Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے پہلے موجودہ وزیراعظم اور پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا اور کسی ریلوکٹے کو ٹیم میں شامل نہ کرنا۔ عمران خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی خاصی بحث ہوئی۔ اب بابر اعظم نے عمران خان کی اس بات کا جواب دیا ہے۔
قومی ٹیم میں ریلوکٹوں کے سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ جب بھی کوئی کھلاڑی ٹیم میں منتخب ہوتا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر ہوتا ہے اور یہ ٹیم بھی گزشتہ دو سال کی پرفارمنس پر منتخب ہوئی اس لیے ٹیم میں کوئی بھی ریلوکٹہ نہیں ہے۔
بابر اعظم نے سرفراز احمد کا بھی دفاع کیا اور کہا کہ جمائی لینا ایک قدرتی عمل ہے کسی بھی وقت آ جاتی ہے مسئلہ یہ تھا کہ ہم بھارت کے خلاف ہار گئے اگر جیت جاتے تو کوئی منفی چیز سامنے آتی اور نہ ہی گروپ بندی کی خبریں چلتیں۔