Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیمپئنز ٹرافی 2017 میں قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی ورلڈکپ 2019 میں فینز کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ میگا ایونٹ میں حسن علی نے چار میچز کھیل کر صرف 2 وکٹیں حاصل کی اور ان کی اوسط 128.00 رنز فی وکٹ کی رہی جبکہ ان کی اکانومی بھی 7.75 کی رہی تھی۔
حسن علی کی رواں سال کارکردگی دیکھی جائے تو انھوں نے 12 ایک روزہ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی جس میں وہ صرف 7 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ 2018 میں بھی حسن علی کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔
انھوں نے گزشتہ سال 15 میچوں میں 34 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں نمبرون فاسٹ بولر بننے والے حسن علی موجودہ رینکنگ میں 41ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔