Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رواں سال سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ دہشتگردی کے خوفناک حملے میں 258 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ اس حملے کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے اپنی ٹیم کو سری لنکا کے دورے پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ بنگلہ دیش اورسری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دہشت گردی کے حملے کے بعد بنگلہ دیش پہلی ٹیم ہو گی جو سری لنکا کا دورہ کرے گی۔
رواں سال اگست میں ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔ میزبان اور کیوی ٹیم کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 اگست سے شروع ہو گا۔
#Bangladesh in Sri Lanka 2019#Bangladesh#Sri Lanka