Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ کوئی بھی فیصلہ جلدبازی میں نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے دوٹوک اعلان کیا کہ جو فیصلے لیے جائیں گے وہ آئندہ چار سال کی منصوبہ بندی کے تحت کیے جائیں گے جس میں کوچ اور کپتان کی تقرری بھی شامل ہو گی۔
غیرملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ ہیڈکوچ مکی آرتھر سے ملاقات میں صرف ٹیم کی کارکردگی پر بات ہوئی، ان کی معیاد میں توسیع پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر احسان مانی نے کہا ٹیم کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر بہت افسوس ہے لیکن ساتھ ہی انھوں نے ٹیم کی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف ہارنے کے بعد جس طرح کم بیک کیا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے یہ ٹیم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے اہلیت رکھتی ہے۔
#Pakistan