Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے چچا انضمام الحق کا دفاع کیا۔ انضمام الحق بھارت کیخلاف میچ تک قومی ٹیم کے ساتھ ہی تھے۔ امام الحق نے کہا چیف سلیکٹر کے ٹیم کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے سے کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑتا اور شکست کی ذمہ داری انضمام الحق پر ڈالنا درست نہیں۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا چیف سلیکٹر کا بھتیجا ہونے سے فائدہ ہوا یا نقصان معلوم نہیں مگر اس رشتہ داری کی وجہ سے مجھے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دس میں سے اگر دو میچوں میں ناکام ہوتا ہوں تو مجھے سفارشی کھلاڑی کہا جاتا ہے تاہم میری کوشش ہوتی ہے کہ تنقید کا جواب صرف پرفارمنس سے دوں۔
اس کے علاوہ امام الحق نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اوپنر گزشتہ چار سال میں تبدیل نہیں کیے گئے اگر مستقل موقع دیا گیا یا اور سپورٹ ملی تو مستقبل میں مزید پرفارم کروں گا۔
#Pakistan