Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی کارکردگی شاندار رہی۔ اگر یہ کہا جائے کہ نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل تک پہنچانے والے کین ولیمسن ہی ہیں تو بےجا نہ ہو گا۔ ٹیم میں کین ولیمسن نے ون مین آرمی کا کردار ادا کیا۔ کیوی کپتان نے آٹھ میچز میں 91.33 کی اوسط سے 548 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں اور دو سینچریاں شامل ہیں۔
رواں ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کین ولیمسن ہی ہیں۔ ورلڈکپ میں کپتانوں کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو کیوی کپتان اس فہرست میں سب سے آگے ہیں۔
اس عالمی کپ سے پہلے 2007 میں ہونے والے ورلڈکپ میں سری لنکن کپتان مہیلا جےوردھنے نے بھی 548 رنز ہی بنائے تھے۔ سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف کین ولیمسن نے چھ چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے تھے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#New Zealand#Sri Lanka