Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ میں سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ امام الحق نے ان اس تنقید کا جواب اپنی پریس کانفرنس میں دیا۔ امام الحق کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں میرا اسٹرائیک ریٹ کم ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ آپ لوگ یہ بھی تو دیکھیں کہ ٹیم مینجمنٹ نے مجھے کیا رول دیا ہے؟ مینجمنٹ نے مجھے ذمہ داری دی تھی کہ اگر فخر زمان جلدی آؤٹ ہو جائیں تو آپ پچاس اوورز تک جانے کی کوشش کریں۔
انھوں نے کہا کہ ایک وکٹ جلد گر جانے سے کریز پر موجود رہنے کے لیے سست کھیلنا پڑتا ہے۔ امام الحق نے اس بات اعتراف کیا کہ مجھے اپنا اسٹرائیک ریٹ بڑھانے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ واضح رہے کہ امام الحق نے ورلڈکپ میں آٹھ میچز کھیل کر ایک سینچری اور ایک نصف سینچری کی مدد سے 305 رنز بنائے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 76.55 رہا۔