Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

عالمی کپ میں جہاں کئی کھلاڑیوں کا کیریئر ختم ہوا وہیں مستقبل کے لیے کئی سپر اسٹار کھلاڑی بھی مل گئے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی انہی اسٹار کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں جو مستقبل میں پاکستان کے لیے ایک سپر اسٹار بن سکتے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے صرف پانچ میچز میں 16 وکٹیں لیں۔
ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن بھی مستقبل میں ٹیم کے بیٹنگ مسائل حل کر سکتے ہیں۔ پورن نے نو میچز میں 52 کی اوسط سے 367 رنز اسکور کیے۔ افغانستان کے مجیب الرحمان ورلڈکپ میں وکٹیں تو 7 ہی لے سکے مگر ایونٹ میں انھوں نے بڑے بڑے بیٹسمینوں کو پریشان کیے رکھا۔
اوشکا فرننڈو ورلڈکپ میں سری لنکا کے لیے مثبت پہلو رہے۔ انھوں نے چار میچز میں ایک سینچری کی مدد سے 203 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر بھی مستقبل کے اسٹار بننے کی راہ پر گامزن ہیں۔ انھوں نے ایونٹ میں 17 شکار کیے اور انگلینڈ کو سیمی فائنل تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#England#Sri Lanka#West Indies#Afghanistan