Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں اب تک لگائے گئے 5 بڑے چھکوں کی بات کی جائے تو پہلے پانچ میں سے چار بڑے چھکے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے لگائے۔ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر کرس گیل موجود ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 98 میٹر کا چھکا لگایا تھا جبکہ چوتھے نمبر پر بنگلہ دیش کے محموداللہ موجود ہیں جنہوں نے پیٹ کمنز کو 98 میٹر کا ہی چھکا مارا تھا۔
ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل 103 میٹر کے چھکے کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ شیمرون ہیٹمائر کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف مارا گیا چھکا 104 میٹر طویل تھا۔ ورلڈکپ میں اب تک سب سے لمبا چھکا لگانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کے پاس ہے جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 105 میٹر کا فلک شگاف چھکا لگایا تھا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Bangladesh#West Indies