Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں جہاں مستقبل کے کئی اسٹارز ملے وہیں کرکٹ کے کئی بڑے کھلاڑی فیل بھی ہوئے۔ یونیورس باس کرس گیل نے اپنے فینز کو مایوس کیا۔ انھوں نے ورلڈکپ میں دو نصف سنچریوں کی مدد سے صرف 242 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کے حسن علی بھی ورلڈکپ میں ناکام ہوئے۔ ورلڈکپ کے چار میچوں میں ان کی خوب دھنائی ہوئی اور وہ صرف دو وکٹیں حاصل کر پائے۔
ٹی ٹوئنٹی لیگز اور چھوٹی ٹیموں کے خلاف دھوم مچانے والے افغان اسپنر راشد خان بھی بری طرح ناکام ہوئے۔ انھوں نے نو میچز میں صرف چھ وکٹیں لیں اور انگلینڈ کے خلاف میچ میں ان کی ریکارڈ توڑ پٹائی ہوئی۔
بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضٰی بھی اپنے آخری ورلڈکپ کو یادگار نہ بنا سکے اور آٹھ میچوں میں صرف ایک وکٹ ہی ان کے حصے میں آئی۔ ساؤتھ افریقہ کے ہاشم آملہ ورلڈکپ کے سات میچز میں صرف 203 رنز ہی بنا پائے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#Bangladesh#South Africa#West Indies#Afghanistan