Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری ورلڈکپ میں سری لنکا کی ٹیم سیمی فائنل مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکی تھی۔ سری لنکا نے نو میں سے صرف تین میچز جیتے جبکہ چار میں انھیں شکست ہوئی اور دو میچ بارش کی نذر ہو گئے تھے۔
سری لنکا کی ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹنے نمبر پر رہی۔ ورلڈکپ میں سیمی فائنل مرحلے سے پہلے سفر ختم ہونے پر سری لنکا کرکٹ نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
سری لنکن ٹیم کے ہیڈکوچ چندیکا ہتھوروسنگھا کو عہدے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہتھوروسنگھا کی جگہ کسی غیرملکی کوچ کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق اگر پی سی بی نے مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہیں کی تو مکی آرتھر سری لنکا کے ممکنہ ہیڈکوچ ہو سکتے ہیں جبکہ پال فاربریس بھی اس ریس میں شامل ہیں۔