Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے دوران جہاں کھلاڑی میدان پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں وہیں میدان سے باہر سابق کرکٹرز بھی ایک دوسرے پر خوب لفظی گولہ باری کر رہے ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کو اوسط درجے کا کھلاڑی قرار دیا تو انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ان پر خوب طنز کیے۔
سری لنکا کے خلاف لیگ میچ میں روندر جدیجا نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا تو مائیکل وان نے سنجے منجریکر کو مخاطب کیے بغیر کہا کہ اوسط درجے کا کھلاڑی گیند کو اسپن بھی کر سکتا ہے۔
سنجے منجریکر کو ان کا یہ طنز اچھا نہیں لگا اور ٹویٹر پر مائیکل وان کو بلاک کر دیا۔ مائیکل وان نے سنجے منجریکر کو ایک اور ٹویٹ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بلاک لسٹ سے نکال دو، یہ صرف ایک مذاق تھا۔