Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کے سابق اوپننگ بیٹسمین گوتم گمبھیر نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما کے بغیر ویرات کوہلی کچھ نہیں ہیں۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ ویرات کوہلی اس وقت اچھی کپتانی کر سکتے ہیں جب ان کے ساتھ مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما موجود ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اگر بڑے کپتان ہوتے تو انڈین پریمیر لیگ میں اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور ایک ٹائٹل جتوا دیتے لیکن ایسا نہیں ہو سکا اور ہمیشہ بنگلور کی ٹیم آخری نمبرز پر آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بنگلور کی کپتانی کرتے ہیں تو انھیں مشورہ دینے والا کوئی نہیں ہوتا۔
گوتم گمبھیر نے مزید کہا کہ بطور بیٹسمین ویرات کوہلی بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن کپتانی میں وہ مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما سے بہت پیچھے ہیں۔
#India