Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی سی بی نے آسٹریلیا کی تیز اور باؤنسی پچز کی پریکٹس کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی سیریز کے دوران مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ پاکستانی ٹیم کا کیمپ پرتھ میں لگایا جائے گا۔
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم 3 ہفتے پہلے آسٹریلیا پہنچے گی۔ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور اے ٹیوں کے ساتھ پرتھ جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد بیٹسمینوں کو اچھی پریکٹس فراہم کرنا ہے تاکہ پاکستانی کھلاڑی وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا میں کیمپ لگا کر ٹیسٹ ٹیم کو پریکٹس کروائی جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان رواں سال نومبر میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ برسبین میں 29 نومبر سے شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ اوول میں ہو گا جو کہ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔
#Pakistan in Australia 2019#Pakistan#Australia