Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل مرحلے سے پہلے میگا ایونٹ سے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان اور کوچ کو تبدیل کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے تو ون ڈے میں ان کی پرفارمنس ملی جلی رہی، ٹیسٹ میں کارکردگی خراب رہی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ انتہائی شاندار رہا۔
سرفراز احمد نے اب تک 48 ایک روزہ میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی ہے، 26 میں پاکستان کو فتح ملی جبکہ 20 میں شکست ہوئی اور دو میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ 13 ٹیسٹ میچز میں سرفراز احمد کو صرف چار میں فتح ملی جبکہ ان کی قیادت میں پاکستان 8 ٹیسٹ میچز ہارا اور ایک میچ ڈرا ہوا۔
ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان کی پرفارمنس انتہائی شاندار رہی۔ انھوں نے پاکستان کو مسلسل گیارہ سیریز جتوائیں۔ 34 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان نے 29 میں فتح اپنے نام کی اور صرف پانچ میں شکست ہوئی۔
#Pakistan