کاؤنٹی کرکٹ میں گزشتہ کئی میچز سے اظہر علی خراب فارم کا شکار تھے مگر اب ان کی فارم بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ وروکشائر، ہیمپشائر، کینٹ اور ایسیکس کے خلاف میچز میں اظہر علی ناکام ہوئے تھے۔ انھوں نے چار میچز کی سات اننگز میں صرف 82 رنز اسکور کیے تھے لیکن سمرسیٹ نے سینیئر بیٹسمین پر اعتماد برقرار رکھا اور انھیں موقع دیا۔
ہیمپشائر کے خلاف دوسرے میچ میں اظہر علی نے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد سمرسیٹ نے ناٹنگھم شائر کے خلاف زبردست کامیابی حاصل کی جس میں اظہر علی نے 65 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے۔ پاکستان نے اکتوبر میں سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے اس لیے اظہر علی کی فارم کا مکمل طور پر بحال ہونا بہت ضروری ہے۔