Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ون ڈے کرکٹ کے نمبرون بیسٹمین ویرات کوہلی نے ورلڈکپ کے سیمی فائنلز میں ناکام ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے اب تک تین ورلڈکپ میں شرکت کی اور ان کی ٹیم تینوں مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہی مگر ویرات کوہلی ان تینوں سیمی فائنل میں بری طرح ناکام ہوئے۔
ورلڈکپ 2011 کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کوہلی نو رنز ہی بنا سکے تھے جبکہ 2015 کے عالمی کپ میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں وہ صرف ایک رن ہی بنا سکے تھے۔ 2019 میں ویرات کوہلی کو ایک بار پھر سیمی فائنل کھیلنے کا موقع ملا مگر اس بار بھی انھوں نے اپنے مداحوں کو مایوس کیا۔
لیگ میچز میں ویرات کوہلی کی پرفارمنس شاندار رہی لیکن سیمی فائنل میں وہ ایک رن بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈکپ 2019 کے نو میچز میں 443 رنز اسکور کیے۔