Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے آئی تو کسی نے اسے فیورٹ قرار نہیں دیا مگر اب ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں کیوی ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 239 رنز بنائے تو بھارتی بیٹنگ لائن 221 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ 2015 کے عالمی کپ میں بھی نیوزی لینڈ نے ساؤتھ افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں زیر کیا تھا۔
ورلڈکپ 2015 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی تھی۔ رواں ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے مقابلہ انگلینڈ یا آسٹریلیا سے ہو گا جو کہ 14 جولائی کو لارڈز پر کھیلا جائے گا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Australia#England#New Zealand