Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اپنے ورلڈکپ کے آخری میچ میں بھارتی ٹیم کو لے ڈوبے۔ کسی بھی ون ڈے میچ کو بہترین انداز سے ختم کرنے کے لیے مشہور مہندر سنگھ دھونی پر رواں ورلڈکپ کے دوران سست رفتار بیٹنگ کرنے کی وجہ سے شدید تنقید ہوئی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں ان کی سست بیٹنگ بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ سے ہی باہر کر دیا۔
مہندر سنگھ دھونی نے 72 گیندوں پر 69.44 کے اسٹرائیک ریٹ سے 50 رنز کی اننگز کھیلی اور پوری اننگز میں خود ذمہ داری لینے کے بجائے رویندر جدیجا کو اسٹرائیک دیتے رہے۔
دھونی اور جدیجا کے درمیان 116 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس میں جدیجا نے 59 گیندوں پر 77 رنز بنائے جبکہ دھونی نے 45 گیندوں پر صرف 32 رنز اسکور کیے۔ دھونی نے ورلڈکپ 2019 کے نو میچوں میں 273 رنز اسکور کیے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#India#New Zealand