Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے سیمی فائنل میں 240 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے روز 211 رنز اسکور کیے تھے جس کے بعد میچ بارش کی وجہ سے متبادل دن پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
پچ کی صورتحال دیکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم نے کہا تھا کہ 250 رنز کا ہدف ان دونوں ٹیموں کیلئے باہمی سیریز میں بہت آسان ہو گا مگر یہ ورلڈکپ کا سیمی فائنل ہے۔
برینڈن میک کولم نے جو کہا تھا وہی ہوا۔ کیوی بولرز نے 240 رنز کا ہدف بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کیلئے انتہائی مشکل بنا دیا اور ٹاپ چار ٹیموں میں سب سے کمزور سمجھے جانے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے 18 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مارک وا نے بھی پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اولڈ ٹریفرڈ کی یہ پچ بولرز کیلئے بہت سازگار ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم اگر کسی طرح 240 رنز اسکور کرتی ہے تو وہ میچ میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#India#New Zealand