Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ حاصل کر لی۔ بھارتی ٹیم کی اس شکست کے ساتھ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی پیشگوئی بھی غلط ثابت ہو گئی۔
لیگ میچوں میں بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے شاہد آفریدی نے پیش گوئی کی تھی کہ ورلڈکپ کا فائنل میںچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے سیمی فائنل کے بعد شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر لکھا کہ مانچسٹر میں بہترین میچ ہوا، میں نے پیشگوئی کی تھی کہ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں فائنل میں رسائی حاصل کریں گی مگر نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کو چھوٹے ہدف کے تعاقب میں بھی محدود رکھا۔ شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں آل راؤنڈر رویندر جدیجا کی تعریف بھی کی۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#India#New Zealand