Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کی ٹیم آئی سی سی ایونٹس کے اہم میچوں میں دباؤ کا شکار ہو کر میچز ہار جاتی ہے اور اسی وجہ سے انھیں چوکرز کہا جاتا ہے مگر نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد انھیں بھی چوکرز کہنا غلط نہیں ہو گا۔ بھارتی ٹیم گزشتہ پانچ سال میں آئی سی سی ایونٹس کے تین سیمی فائنلز اور دو فائنلز ہار چکی ہے۔
ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی 2014 کے فائنل میں بھارت کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ 2015 کے عالمی کپ میں آسٹریلوی ٹیم نے سورماؤں کو سیمی فائنل میں شکست سے دوچار کیا جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست بھارتی ٹیم کا مقدر بنی۔
چیمپئنز ٹرافی 2017 میں بھی کچھ یوں ہی ہوا۔ بھارت نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر فائنل میں پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا۔ ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
#ICC Cricket World Cup 2019#India#New Zealand