Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سینٹرل کنٹریکٹ میں 15 سے 17 کھلاڑیوں کو جگہ ملے گی اور تینوں فارمیٹ میں مسلسل ٹیم کا حصہ رہنے والے اور پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا جائے گا۔
سینٹرل کنٹریکٹ سے ای کیٹیگری کے مکمل خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں تینوں فارمیٹس کے 33 کھلاڑی شامل تھے۔ پی سی بی نے خواتین کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی کھلاڑیوں کی تعداد کم کی ہے۔
کھلاڑیوں کی تعداد کم اور معاوضہ بڑھانے کی تجویز ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری کے بعد کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹریکٹ تیس جون کو ختم ہو چکے ہیں۔
#Pakistan