پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف بڑے مارجن سے فتح درکار تھی تاہم ایسے میں پاکستان ٹیم کے اوپنرز مشکلات سے دوچار تھے۔ فخر زمان کو ڈراپ کرنے پر تبادلہ خیال ضرور ہوا مگر انھیں ایک اور موقع دیا گیا۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ محمد حفیظ نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں اوپننگ کرنے کی پیشکش کی مگر ٹیم مینجمنٹ نے ان کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے بورڈ حکام کو پیغام بھجوا دیا ہے کہ ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی پروگرام نہیں ہے اور جب تک فٹ ہیں کھیلتے رہیں گے۔ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جب کوئی نوجوان تیار ہو گا تو خود ہی کرکٹ چھوڑ دیں گے جبکہ اس وقت کوئی نوجوان ان کی جگہ سنبھالتا نظر نہیں آ رہا۔