Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاپ آرڈر کی ناکامی کو شکست کی وجہ قرار دے دیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم نے پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلا، اپنی ٹیم پر فخر ہے مگر 45 منٹ کے خراب کھیل نے ہمیں ایونٹ سے باہر کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ ٹیم نے بہترین بولنگ اور فیلڈنگ کی، ہم سمجھ رہے تھے کہ ہم نے نیوزی لینڈ کو اتنے رنز پر محدود کر دیا ہے جو ہر وکٹ پر آسانی سے حاصل ہو سکتا ہے مگر انھوں نے ابتداء میں اتنی شاندار بولنگ کی کہ ہدف حاصل کرنا مشکل ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ رویندر جدیجا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو مستقبل میں بھارتی ٹیم کے لیے ایک نیک شگون ہے۔ ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مرحلوں میں اپنے جذبات پر قابو رکھا اور اسی وجہ سے دھونی رن آؤٹ ہوئے اور میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#India#New Zealand