Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں کئی بھارتیوں کے دل ٹوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کے لیے 240 رنز کا ہدف سیٹ کیا تو ہر کوئی یہی سوچ رہا تھا کہ بھارتی ٹیم یہ ہدف باآسانی حاصل کر لے گی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔
میٹ ہینری اور ٹرینٹ بولٹ نے بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی۔ مہندر سنگھ دھونی اور رویندرجدیجا کی شراکت بھی بھارت کو شکست سے نہ بچا سکی اور نیوزی لینڈ نے 18 رنز سے فتح سمیٹی۔
سچن ٹنڈولکر نے میچ کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہر سپورٹر کی طرح میرا دل بھی ٹوٹ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ رویندر جدیجا اور مہندر سنگھ دھونی نے اچھی فائٹ کی لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میں پہنچنے پر سچن ٹنڈولکر نے نیوزی لینڈ کو مبارکباد دی اور کہا کہ کین ولیمسن کی کپتانی نے ان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#India#New Zealand