Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جہاں کیوی ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو 18 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈکپ کا فائنل میچ کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا کہ کرکٹ بہت ظالم کھیل ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے آج کے میچ سے ایک سبق سیکھا ہے کہ کبھی کھیل کے ساتھ کھلواڑ مت کرو۔
دراصل وقار یونس نے بھارتی ٹیم کو طنز کیا ہے جس پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے ہاتھوں جان بوجھ کر لیگ میچ ہارے تھی تا کہ پاکستان سیمی فائنل مرحلے میں نہ پہنچ سکے۔ انگلینڈ اور بھارت کے میچ کے بعد بھی وقار یونس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کچھ چیمپئنز کا امتحان تھا جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#India#New Zealand