Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈکپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیوی ٹیم نے جیتا۔ اختتامی لمحات میں نیوزی لینڈ کے سابق وکٹ کیپر این اسمتھ نے زبردست کمینٹری کی جس کو ہر کسی نے سراہا۔
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے تجویز دی کہ سنسنی خیز لمحات میں صرف این بشپ اور این اسمتھ کو کمینٹری کرنی چاہیے کیونکہ یہ دونوں " این " کمال کے کمنٹیٹر ہیں۔
این بشپ کی کمینٹری بھی سننے کے لائق ہوتی ہے۔ 2016 میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنی کے فائنل میچ میں کارلوس بریتھویٹ نے جب انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو لگاتار چار چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بنوایا تھا تو این بشپ کی کمینٹری نے شائقین کرکٹ کا لہو گرما دیا تھا۔ این بشپ چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ "کارلوس بریتھویٹ، کارلوس بریتھویٹ! یہ نام یاد رکھیں۔" این بشپ کے ان الفاظ کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#England#New Zealand#West Indies