Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے رواں سال پاکستان کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سری لنکا کرکٹ کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے اور دس سال کے بعد پاکستان میں پھر سے ٹیسٹ کرکٹ بحال ہو گی۔
دس سال قبل پاکستان نے اپنی سرزمین پر آخری ٹیسٹ میچ بھی سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جو کہ لاہور میں جاری تھا اور دہشتگروں کے سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد غیرملکی ٹیموں نے پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔
پی سی بی پرامید ہے کہ دسمبر میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ دوسری طرف بنگلہ دیش نے بھی آئندہ سال پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے مثبت ردعمل دیا ہے۔
#Pakistan#Sri Lanka