Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے ورلڈکپ 2019 میں اپنی ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو رہے ہیں۔ جیسن روئے نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں 65 گیندوں پر 130 کے اسٹرائیک ریٹ سے 85 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
جیسن روئے کی اگر ورلڈکپ میں کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو اھہوں نے 6 اننگز میں 71 کی اوسط سے 426 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 4 نصف سینچریاں اور ایک سینچری بھی شامل ہے۔
اوپننگ بیٹسمین اب تک ورلڈکپ میں صرف پاکستان کیخلاف ناکام ہوئے ہیں۔ جیسن روئے کے علاوہ جونی بیئرسٹو نے بھی انگلش ٹیم کی فتوحات میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے 10 میچوں میں اب تک 496 رنز بنائے ہیں۔ دونوں بیٹسمینوں کی پارٹنرشپ پر نظر ڈالی جائے تو میگا ایونٹ میں اس جوڑی نے چار مرتبہ 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم کی ہے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Australia#England