Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کی میزبان ٹیم انگلینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں وہ کر دکھایا جو ورلڈکپ کی تاریخ میں کوئی ٹیم نہ کر سکی۔ رواں ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا۔
آسٹریلوی ٹیم نے بارہویں ورلڈکپ میں آٹھویں مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ 44 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلوی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
اس سے قبل کینگروز نے سات ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور تمام ہی میچوں میں فتح ان کا مقدر بنی تھی۔ 1975 ورلڈکپ میں آسٹریلوی کو فائنل میں شکست ہوئی جبکہ 1987 کے عالمی کپ میں آسٹریلیا پہلی بار ورلڈ چیمپئن بنا۔
ورلڈکپ 1996 کے فائنل میں کینگروز کو پھر شکست ہوئی جس کے بعد مسلسل تین ورلڈکپ ایڈیشن میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی جبکہ 2015 کا ورلڈکپ بھی کینگروز نے اپنے نام کیا تھا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Australia#England