Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں انھوں نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس ایک وکٹ کے ساتھ رواں ورلڈکپ میں مچل اسٹارک کی وکٹوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی اور وہ ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔
انھوں نے ورلڈکپ کے 10 میچوں میں 18.59 کی اوسط سے 27 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ مچل اسٹارک سے قبل ایک ورلڈکپ ایڈیشن میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سابق آسٹریلوی بولر گلین میکگرا کو حاصل تھا جنہوں نے ورلڈکپ 2007 میں 26 وکٹیں حاصل کی تھیں۔