Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن اپ بری طرح لڑکھڑا گئی۔ 13 کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ایلکس کیری نے ٹیم کو سمبھالا مگر ایلکس کیری بھی 46 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن اسٹیو اسمتھ نے اننگز کے آخر تک انگلش بولرز کا جم کے مقابلہ کیا۔
اسٹیو استمھ نے 6 چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔ اپنی اس نصف سینچری کے ساتھ اسٹیو استمھ نے ورلڈکپ کے ناک آوٹ میچوں مسلسل چار مرتبہ 50 سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ورلڈکپ 2015 کے کوارٹرفائنل میں پاکستان کیخلاف اسمتھ نے 65 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ سیمی فائنل میں بھارت کیخلاف اسٹیو اسمتھ نے شاندار 105 رنز بنائے تھے۔
گزشتہ ورلڈکپ کے فائنل میں بھی ٹاپ آرڈر بیٹسمین نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم تینوں میچوں میں کامیاب رہی تھی مگر اس مرتبہ استمھ کی اننگز آسٹریلوی ٹیم کے کام نہ آ سکی اور کینگروز ورلڈکپ سے باہر ہو گئے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#India#Australia#New Zealand