Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ نے روایتی حریف آسٹریلیا کو ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں شکست دے دی۔ گزشتہ 27 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں شکست دی ہو۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک آئی سی سی ورلڈکپ میں 9 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں سے چھ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی جبکہ تین مرتبہ انگلینڈ نے فتح اپنے نام کی۔
اس سے قبل آخری مرتبہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 1992 کے ورلڈکپ میں شکست دی تھی جس کے بعد 2003 کے عالمی کپ میں دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوئیں جہاں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
2007 اور 2015 کے ورلڈکپ میں کھیلے گئے میچز کے نتائج بھی آسٹریلوی ٹیم کے حق میں آئے جبکہ رواں ورلڈکپ کے لیگ میچ میں بھی کینگروز نے میزبان ٹیم کیخلاف کامیابی حاصل کی تاہم سیمی فائنل میں شکست دے کر انگلینڈ نے بدلا لے لیا اور 27 سال بعد کینگروز کے خلاف ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی۔