ورلڈکپ کے بعد پاکستان ٹیم کے لیے دو ماہ آرام کا موقع تھا مگر کھلاڑی آئندہ سیریز کے لیے فٹ اور فارم میں رہنا چاہتے ہیں۔ بابر اعظم، محمد عامر اور فہیم اشرف رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر، بابر اعظم اور فہیم اشرف کو این او سی جاری کر دیے ہیں۔
محمد عامر ایسیکس، فہیم اشرف نارتھیمپٹن شائر اور بابر اعظم سمر سیٹ کا حصہ ہوں گے۔ بابر اعظم اور محمد عامر نے ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا اور انگلش کاؤنٹی ٹیموں کو ضرور ان کی شمولیت سے فائدہ ہو گا۔ فہیم اشرف ورلڈکپ کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل تھے تاہم انھیں بعد میں ڈراپ کر دیا گیا تھا۔