Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلے چند ہفتوں میں کر لیے جائیں گے۔ کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں خراب کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے سے محروم رہی تھی۔
قومی ٹیم کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد یہ چہ میگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ چیئرمین پی سی بی احسانی مانی جلد بورڈ میں بڑی تبدیلیاں کریں گے۔ اس سلسلے میں سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے لیے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان اور ندیم خان کے نام زیرغور ہیں۔
گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان دونوں سابق کرکٹرز سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم کی آئندہ سیریز سے قبل سلیکشن کمیٹی، ہیڈکوچ اور دیگر عہدوں کی تقرری کا عمل مکمل کرنا ہے۔
#Pakistan