Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔ ورلڈکپ کے دوران بڑے بڑے دعویٰ کرنے والے افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اسداللہ خان کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان کی برطرفی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے تحت اسد اللہ خان کی جگہ لطف اللہ کو سی ای او کی ذمی داری دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسد اللہ خان وہی شخص ہیں جنہوں نے ناصرف اپنی کرکٹ پاکستان سے کہیں بہتر قرار دی تھی بلکہ اس کے ساتھ ہی مضحکہ خیز پیشکش بھی کر دی تھی۔
انھوں نے کہا تھا کہ اس وقت ہم کرکٹ میں پاکستان سے کہیں بہتر ہیں اور انھیں چاہیے کہ اپنی کرکٹ کی بہتری کیلئے ہم سے تکنیکی معاونت کے علاوہ کوچنگ میں بھی تعاون حاصل کریں۔
#Afghanistan