Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ورلڈکپ کے فارمیٹ پر سوال اٹھا دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ویرات کوہلی سے سوال ہوا کہ کیا ورلڈکپ میں بھی آئی پی ایل کی طرح کوالیفائر اور ایلیمینیٹر میچز ہونے چاہیئں؟
انھوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی یہ ہو سکتا ہے کیونکہ اگر آپ گروپ میچز میں ٹاپ کر رہے ہیں تو اس کا کوئی فائدہ ضرور ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جذباتی بھارتی شائقین کو اپنا کرکٹ کلچر تبدیل کرنا ہو گا۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ ایک جیت پر بہت زیادہ خوشی اور ایک بڑی ہار کی وجہ سے کھلاڑیوں پر تنقید کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، میں اس موقع پر دکھی ضرور ہوں لیکن نہ دنیا ختم ہو گئی ہے اور نہ ہم برباد ہو گئے ہیں۔
ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ جب بڑے میچ میں چھ رنز پر 3 وکٹیں گر جائیں تو پھر واپسی مشکل ہو جاتی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم ذہنی طور پر مضبوط تھی اور انھوں نے اپنے اعصاب کو کنٹرول میں رکھا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#India#New Zealand