Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کرکٹرز کی بڑی تعداد مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کو پاکستان کرکٹ کے لیے فائدہ مند قرار دے رہے ہیں مگر بازید خان اس معاملے میں مختلف رائے رکھتے ہیں۔ بازید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے مسئلے کا حل مکی آرتھر جیسا ہائی پروفائل کوچ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ لو پروفائل کوچ ہی پاکستان کرکٹ کی ضرورت ہے، پشاور زلمی کے عبدالرحمن یا ان کی طرح کے کوچز کو آگے لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لو پروفائل کوچز جوابدہ ہوں گے، نوکریاں جانے سے انھیں فرق پڑے گا جبکہ بڑے کوچز کو فوری دوسری نوکری مل جاتی ہے۔
بازید خان نے مزید کہا کہ ورلڈکپ کے بعد اب مکی آرتھر کو مزید وقت دینا درست نہیں ہے، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ مکی آرتھر اگلے سال میں ٹیم کو کھڑا کر دے گا تو یہ غلط سوچ ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ مکی آرتھر کے دور میں ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم مشکلات سے دوچار رہی۔
#Pakistan