Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سیمی فائنل میں شکست پر بھارتیوں نے رونا دھونا شروع کر دیا۔ بھارتی شائقین دھونی کے رن آؤٹ پر آئی سی سی کو قانون سمجھانے لگے جبکہ قانون سے خود ہی لاعلم نکلے۔ جس گیند پر دھونی رن آؤٹ ہوئے بھارتی شائقین نے اسے قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
دھونی کے رن آؤٹ سے پہلے اسکرین پر ایک گرافک چلا جس میں چھ فیلڈرز سرکل سے باہر نظر آ رہے تھے۔ بھارتیوں کے مطابق دھونی جس گیند پر رن آوٹ ہوئے اس وقت بھی چھ فیلڈرز سرکل سے باہر تھے اس لیے وہ گیند نو بال یا ڈیڈ بال قرار ہونی چاہیے تھی۔
بھارتی شائقین کرکٹ کو شاید یہ نہیں معلوم کہ ایسی صورت میں گیند کو نو بال قرار دیا جاتا ہے اور نو بال پر رن آؤٹ دیا جا سکتا ہے۔ دھونی کے رن آؤٹ پر آئی سی سی کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو نے بھی بھارتیوں کو غصہ دلایا۔