ورلڈکپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے آفتاب عالم پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ آفتاب عالم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے ورلڈکپ کے دوران وطن واپس بھیج دیا گیا تھا مگر ٹیم مینجمنٹ نے وجہ بتانے سے گریز کیا تھا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے آفتاب عالم کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کی اور جرم ثابت ہونے پر ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی جبکہ ان کا کنٹریکٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آفتاب عالم انگلینڈ میں ٹیم میٹنگ چھوڑ کر رشتے داروں کے گھر گئے اور رات میں ہوٹل واپس آئے جس پر انھیں معطل کیا گیا ہے تاہم افغان بورڈ نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔