بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ سیمی فائنل سے پہلے بھارتیوں نے سو فیصد اپنی ٹیم کی جیت کی امید لگائی اور غرور اتنا بڑھ گیا کہ بھارتیوں نے لارڈز میں ہونے والے فائنل کے ٹکٹس بھی خرید لیے تھے لیکن بھارتی شائقین کو اس وقت جھٹکا لگا جب بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی شائقین ورلڈکپ فائنل کے ٹکٹ واپس کر سکتے ہیں لیکن خبریں سامنے آئی ہیں کہ فائنل سے پہلے لارڈز کے باہر بھارتی شائقین ٹکٹس بلیک میں بھی فروخت کر سکتے ہیں۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تقریباََ تیس ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو ہو گا جس میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔