Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے تماشائیوں نے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ پر خوب جملے بازی کی۔ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ اسمتھ بیٹنگ کے دوران شدید دباؤ میں نظر آئے۔ ورلڈکپ سیمی فائنل میں آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ بیٹنگ کرنے آئے تو تماشائی مسلسل ان پر جملے کستے رہے۔
شائقین آوازیں کستے رہے اور اسمتھ سر جھکائے بیٹنگ کرتے رہے۔ انھوں نے شائقین کو کوئی جواب نہیں دیا۔ اسٹیو اسمتھ نے نصف سینچری مکمل کی تو انگلش فینز نے انھیں داد تک نہیں دی۔
اسمتھ 85 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے تو اس وقت بھی ان پر جملے کسے گئے۔ اس سے پہلے بھارتی تماشائیوں نے بھی اسٹیو اسمتھ پر جملے کسے تھے جس پر ویرات کوہلی نے انھیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Australia#England